تعلیم کے شعبےمیں تحقیق کی اہمیت؟ تحقیق دراصل تعلیم کی بہت اہم اکائی سمجھی جاتی ہے۔ اسکی مدد سے تعلیم کے شعبے کو مزید بہترین بنایا جا سکتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ طلباو طالبات میں تحقیق کی دلچسپی کو رجحان دیا جاسکتا ہے۔ تحقیق کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اپنے طلبا کو تحقیق کی اہمیت سے روشناس کرواتے ہیں ۔ آجکل اگربڑی یونیورسٹیوں کی بات کی جائے تو وہاں پر باقائدہ طور پرتحقیق کا الگ شعبہ ہوتا ہے جہاں پر طلبا کو نہ صرف سکھایا جاتا ہے بلکہ انھیں تحقیق پر عمل درامد کرنے کا موقع محقیقین کی زیر نگرانی میں دیا جا تا ہے۔ ہمارے اس پلیٹ فارم کا مقصد آپ کو تحقیق میں خود مختار کرنا ہے اور ایک زریعہ مہیا کرنا ہے جسکی بدولت آپ کسی بھی وقت اپنے تحقیقی مسائل کو تجربہ کارافراد کی زیر نگرانی حل کر سکتے ہیں۔ تحقیق کیسا تجربہ ہے؟ جب ہم تحقیق کے بارے میں کھوج کرنے لگیں توپہلا سوال آتا ہے کہ تحقیق دراصل کیسا تجربہ ثابت ہو سکتا ہے۔ جو افراد تحقیق کے شعبے سے منسلک ہیں وہ تو بخوبی جانتے ہونگے پر وہ افراد جنہوں نے تحقیق کی دور میں ابھی قدم رکھا ہے وہ یہ جان لیں کے تحقیق بہت ہی فائدہ مند اور دلچسپ تجربہ ہے۔ اسکی مدد سے انسان نئے اور دلچسپ موضوعات کی گہرائی مانپتا ہے جوبدلے میں انسان کی مہارتوں کو نکھارتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ انسان مسائل کے حقیقی مطالعہ کا موقع بھی حاصل کرتا ہے۔ جب انسان تحقیق کی کھوج میں مگن ہو جائے توہر مرحلے پر وہ کچھ نہ کچھ سیکھتا ہے اور اپنی معلومات میں اضافہ کرتا ہے۔ اکژ اوقات جب طلبا تحقیق کرنے لگتے ہیں تو انھیں ایک بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ یہ کہ اساتذہ کہتے ہیں کہ آپنے جو موضوع تحقیق کے لئے چنا ہے اس پر تو پہلے سے ہی کام ہو چکا ہے، تو اسکا مطلب یہ نہیں ہوتا کی آپ اس موضوع کو چھوڑ کر نیا موضوع تلاش کریں بلکہ اس موضوع کو الگ نقطہ نظر سے دیکھیں کیونکہ تحقیق کسی بھی موضوع پر کبھی بھی ختم نہیں ہوتی بلکہ اس کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جاتا ہے۔ تحقیق سماجی ترقی کا ایک اہم پہلو ہے؟ تحقییق معاشرے کی ترقی کا ضامن ہے۔ ترقی یافتہ ممالک نے تحقیق کی مدد سے بڑے بڑے معرکے پارکئے اور بیشمار میدانوں میں ترقی حاصل کی ہے۔ تحقیق حقیقتاً ایک اہم اثاثہ ہے جو معاشرتی و سماجی ترقی کی راہیں ہموار کرتا ہے۔ یہ بات بجا ہے کہ انسانی خواہشات کی کوئی حد نہیں، ہر نیا دن ایک نئی خواہش کوپروان چڑھاتا ہے جسکی بدولت تحقیق کی اہمیت مزید بڑھتی چلی جاتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے طلبا میں تحقیق کرنے اور بہتریں مقالمے لکھنے کی صلاحیت موجود ہے، پر کمی یہ ہے کہ انھیں تحقیق کی راہ میں بہترین نگران مہیا نہیں ہیں۔ مینٹل رائزپریکٹس اینڈ ریسرچ ایک ایسا ادارہ ہے جو آپ کو بہتریں محقیقین مہیا کرتا ہے جو آپکی تحقیق میں آنے والی حائل رکارٹوں میں نگرانی کرتے ہیں۔